کے الیکٹرک نے سفاری پارک او رچڑیا گھر کی بجلی منقطع کردی

173

کراچی (رپو رٹ: منیر عقیل انصاری) کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کرنے کے دوران جانوروں کو بھی نہیں بخشا، پیر کے روزسفاری پارک اور چڑیا گھر کی بجلی منقطع کردی جس کے باعث جانوروں کے پنجروں میں موٹروں کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔جانوروں کو پانی کی فراہمی بند ہونے سے سفاری پارک اور کراچی چڑیا گھر کے بعض جانوروں کا پیاس سے برا حال ہوگیا ،عملے نے بالٹیوں کے ذریعے پنجروں تک پانی پہنچایاکے الیکٹرک اور بلد یہ عظمی کراچی کی انتظامیہ کی جنگ میں معصوم جانور پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے سفاری پارک اور چڑیا گھر پر بجلی کی مد میں20کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بجلی منقطع کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادئیگی کے لئے بار بار نوٹس کے باوجود ادا نہیں کیے جارہے تھے۔جبکہ کے ایم سی ذارئع کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک کو بھی کے ایم سی کے 5 ارب روپے سے زائد ادا کرنا ہیں۔دوسری جانب کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہونے کے باوجود بجلی منقطع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سفاری پا رک کنور ایوب نے جسارت سے گفتگو کر تے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ کے الیکٹرک اور مئیر کراچی کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود سفاری پارک کی بجلی منقطع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،بجلی منقطع ہو نے سے سفاری پا رک میں پانی کی سپلا ئی بند ہو گئی جس کی وجہ سے بعض جانوروں کی حالت بگڑنے لگی ہیں‘کے الیکٹر ک کو اس پر نظر ثا نی کر نی چا ہیے،تا ہم میئر کراچی سفاری پا رک کی بجلی کی بحالی کے لیے کو ششوں میں مصروف ہیں مجھے امید ہے کہ رات گئے تک یا پھر منگل کی صبح تک سفاری پا رک کی بجلی بحا ل کر دی جا ئے گئی۔ دوسری جانب سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر قاضی منصور سے چڑیا گھر کی بجلی منقظع کیے جا نے پرجسارت نے ان کے نمبر پر متعدد بار رابط کرنے کی کو شش کی گئی تا ہم ان سے رابط نہیں ہو سکا۔