پنجاب حکومت کا شہید لیفٹینٹ عبدالمعید کیلئے اعزاز

790

وہاڑی:وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) کا نوتعمیر شدہ میڈیکل وارڈ پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کا نو تعمیر شدہ میڈیکل وارڈ شہید عبدلمعید کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ جس کیلئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے میڈیکل وارڈ کوشہید کے نام سے منسوب کرنا وہاڑی کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، قوم سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید گذشتہ سال 12 دسمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔