پی ایل سی نے گلوبل سروے نتائج میں پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ممالک کی فہرست میں شامل
پاکستانی صارفین کے اعتماد کے اسکور میں نو پوائنٹس کا اضافہ ملک کے لیے بہتر نقطہ نظر کی نشان دہی کرتا ہے
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)عالمی پرفارمنس مینجمنٹ کمپنی نیلسن ہولڈنگز پی ایل سی نے گلوبل سروے نتائج میں پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔صارفین کے اعتماد اور خرچ کے ارادے پر نیلسن کے گلوبل سروے کے نتائج اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ پاکستان کے صارفین کا اعتماد 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 9 پوائنٹس بڑھ کراب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سہ ماہی کے انڈیکس میں 102 سے بڑھ کر 111 ہو گیا ہے۔کمپنی اعلامیے کے مطابق سروے کے اعدادو شمار نے ملازمت کے حوالے سے مثبت خیالات کو نمایاں کیا جو دوسری سہ ماہی میں 47 فیصد سے بڑھ کر تیسری سہ ماہی میں 57 فیصد