کراچی: وزیر مملکت اطلاعات و نشرعات مریم اورنگزیب آج برروز جمعرات اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں 51ممتاز کاروباری اداروں کو دسویں سی ایس آر ایوارڈ دیں گی۔ یہ ایوارڈ منتخب شدہ کاروباری اداروں کو مختلف سماجی شعبوں میں مایہ نازفلاحی ورفاعی خدمات کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔اس موقع پر سی ایس آر کے مو ضوع پر مزاکرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کریں گے۔اس موقع پر وزیر مملک برائے پٹرولیم جام کمال مہمان خاص ہونگے۔دسویں عالمی سی ایس آر ایوارڈ و کانفرنس کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت کیا جارہاہے۔اس موقع پر فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایوارڈ و مزاکرہ پاکستان کی واحد تقریب ہے جہاں ہر سال سی ایس آر کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا جاتا ہے۔اس سال منعقد ہونے والے مزاکرے کے اہم شرکاءمیں ایم ڈی او جی ڈی سی ایم زاہد میر، امن فاونڈیشن کی ساجدہ بندوک والا، سوئی گیس کمپنی کے شہباز اسلام، نیشنل بنک کے اویس اسد خان، نیسلے پاکستان کے علی اشعر، ہاشو فانڈیشن کی عائشہ خان، انڈس ہسپتال کے ڈاکڑ عبدلباری خان، سبق کے منیب احمد خان و دیگر شامل ہیں۔