مفید اور مضر غذائیں

725

ضعُفِ دماغ کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔ مکھن ،بالائی ،بکری کادودھ (خصوصاً :بکری کو مغزیات کھلا کر حاصل کردہ دودھ )۔بکری کا بھیجا ۔بادام شیریں (چھلے ہوئے )خشخاش ۔نارجیل (کھویا ) اور دوسرے تمام مغزیات ۔دھنیا ۔سونف ۔سیب ،انڈہ ۔مرغی ۔ٹماٹر ۔جَو اور چاول
مضر غذائیں :۔ بینگن اور تمام ترش اشیا علاوہ ازیں :۔ رات کی کم خوابی ۔کھانے کے فوراً بعد دماغی کام
آنکھ کی بیماریوں کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔ پیاز ،سونف،شلجم ،گاجر ،مغز ،بادام ،مغز ،اخروٹ وغیرہ ۔
مضر غذائیں :۔تمام ترش،قابض اور گرم اشیا سے ۔
دل کی بیماریوں کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔جَو ۔الائچی خورد۔بادام شیریں (چھلے ہوئے ) پستہ، منقّٰی،کشمش ۔آم شیریں ۔انگور ۔سنگترہ ۔گاجر ۔مالٹا ،۔سیب ۔شہتوت شیریں ۔بہی ۔شلجم ۔کدولانبا ۔پالک ۔خرفہ کا ساگ ۔تندرست گائے ا ور بکری کا دودھ ،بالائی ۔
مضر غذائیں :۔ ادرک ،بھنڈی ۔بینگن ۔چائے ۔کریلا ۔گوبھی ۔مسوراِس کے علاوہ ہر قسم کی گرم و ثقیل اشیا۔
سینہ اور پھیپڑوں کی بیماری کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔پالک ۔پیٹھا ۔پیلو ۔جَو ۔تندرست بکری اورگائے کا دودھ ۔
اُبلے ہوئے انڈے کی زردی ۔شہد میں ملا کر دورانِ نمونیا میں دیں ۔
مضر غذائیں :۔ آلو بخارا ۔برف چھاچھ ترش ۔لیموں اور دسوری تمام تُرشیات ۔
معدہ کی بیماریو ں کے لیے :۔ مفید غذائیں ۔باجرہ ۔ماش ۔مسور ۔پالک ۔پیٹھا ۔خرفہ کا ساگ ۔ٹماٹر ۔شلجم ۔کدولانبا ۔گنا ۔انار ۔امرود (نرم و گداز) سونف ۔الائچی کلاں ۔کالی مرچ ۔انڈا نیم برشت ۔اور تھوڑی مقدار میں چائے ۔
ُمُضر غذائیں :۔ جوار ۔چنا ۔آلو ۔بھنڈی ۔بینگن ۔پیاز ۔توری ۔کدو گول ترش و سخت ۔سیب کیلا ۔سخت ناشپاتی اور برف
تلیِ و جگر کی بیماریوں کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔ ۔جامن ۔ناشپاتی ۔پیٹھا ۔شلجم ۔مولی اوراونٹنی کا دودھ ۔دال مسور ۔
مُضر غذائیں :۔ تمام چکنی اشیا ۔گھی ۔اورمرغن غذائیں ۔
آنتوں کی بیماریوں کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔انار شیریں (خصوصا! اسہال کے لیے ) ۔بھیڑ کا دودھ ۔دہی میٹھا ،اور ہر مفید معدہ غذا ۔
مضر غذائیں :۔ ارہر ۔باجرہ ۔کچنار ۔تمام ثقیل اور مضر معدہ غذائیں ۔
ریحی بیماریو ں کے لیے :۔مفید غذائیں ۔مونگ بکری کادودھ ،۔بکری ۔مرغی ۔بٹیر۔تلیر اور تیتر کا شوربہ ۔خربوزہ (تھوڑی مقدار میں ) پالک ،کدو لانبا ۔گندل کا ساگ ۔خرفہ کا ساگ ۔شلجم ۔
مضر غذائیں:۔باجرہ ،ماش ۔چنا ۔موٹھ ۔گوبھی ۔ہر قسم ۔مٹر ،مولی ۔کچنار ۔بینگن ۔کدو گو ل ۔کھیرا۔کیلا ۔گاجر ۔سیب ۔ناشپاتی ۔بیر ۔بڑا گوشت ۔اور بھینس کا دودھ
جلد اور خون کی بیماریوں کے لیے :۔ مفید غذائیں :۔انگور ۔بیر (تھوڑی مقدار میں ) شہتوت ۔شلجم ۔مولی ۔گھی ۔بیسنی روٹی ۔چاول ۔عناب کے تازہ بیر ۔بیسنی روٹی بلا نمک ۔گھی سے یا شہد سے ۔
مضر غذائیں :۔ سُر خ مرچ اور تمام ترش اشیا۔