ٹیکس سے حاصل کردہ رقم صحت اور تعلیم پر خرچ کی جائیگی‘محکمہ ریونیوبلوچستان

241

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی مصری لادانی نے کہا ہے کہ ریونیو ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم محکمہ صحت، تعلیم اور ترقیاتی کاموں پرخرچ کی جائے گی۔سال 2015-16ء میں ریونیو ٹیکس کی مد میں 2.2 بلین وصول کیے گئے جبکہ مالی سال 2017-18ء میں5 بلین ریونیو ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے بہبودآبادی اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی میراعجاز خان سنجرانی کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔