کے پی ٹی نے 2017-18کی آخری ششماہی میں کل 27,198ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا

562

کے پی ٹی نے مالی سال 2017-18کی آخری ششماہی میں5.28%زیادہ کارگو ہینڈل کیا

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے رواں مالی سال 2017-18کی آخری ششماہی (جولائی ۔دسمبر)میں کل 27,198ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں5.28%زیادہ تھا۔اسی طرح کراچی پورٹ پر کنٹینر ہینڈلنگ میں بھی تیزی رہی جو گزشتہ سال کے 0.967ملین TEUsکے مقابلے میں بڑھ کر1.107ملین TEUsہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ایکسپورٹ کارگو 5.525ملین ٹن پر بندہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 4.810ملین ٹن پر بند ہوئی تھی جوگزشتہ سال سے14.86%زیادہ ہے۔ اسی طرح گزشتہ چھ ماہ میں امپورٹ کارگو 21.673ملین ٹن پر بندہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 21.024ملین ٹن پر بند ہوئی تھی ۔ یہ صورتحال حکومت کی ایکسپورٹ کےلئے موافق پالیسیز کی بدولت ہے۔امپورٹ ہینڈلنگ میںبھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.09%اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ چھ ماہ میں 1066جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔ان میں 484کنٹینرز کے جہاز،125بلک کارگو کے،172عام کارگو اور 285آئل ٹینکرز شامل تھے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں957 جہازوں کی ہینڈلنگ ہوئی تھی،جن میں367کنٹینرز کے جہاز،122بلک کارگو کے،188عام کارگو اور 290آئل ٹینکرز شامل تھے۔اس اضافہ کا کریڈٹ میرین افیئرز کے منسٹرمیر حاصل خان بزنجوکے علاوہ کے پی ٹی کی ٹیم کی سخت جدوجہد کو جاتا ہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ چیئرمین کے پی ٹی نے انتظامیہ ، خاص طور پر جنرل منیجر آپریشنز ، پورٹ آپریشنز کی ٹیم اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔