کارپوریٹ این ایف ای ایچ ایوارڈ امن فاﺅنڈیشن نے جیت لیا

879

کا
یوارڈ ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی کا اعتراف ہے، ساجدہ بندوکوالہ
کراچی: امن فاﺅنڈیشن کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی مد میں لئے گئے اقدامات کے اعتراف میں گذشتہ روز سرینا ہوٹل اسلام آباد میں نیشنل فورم فور انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب میں ۹ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ امن فاﺅنڈیشن کی جنرل منیجر برائے کارپوریٹ اور کمیونکیشن ساجدہ بندوکوالہ نے وصول کیا۔امن فاﺅنڈیشن کو یہ ایوارڈ پبلک ہیلتھ اور سیفٹی کی درجہ بندی میں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بندوکوالہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی کا اعتراف ہے۔ ہم این ایف ای ایچ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری کاوشوں کو سراہا اور ہماری حوصلہ افزائی کی کہ ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں۔ہم ملک میں صحت اور تعلیم کے سیکٹرز میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے ہم براہ راست اقدامات کرتے ہیں، شراکت داری کرتے ہیں اور ملک کے پسماندہ طبقے کی بہتری کے لئے بات کرتے ہیں۔امن فاﺅنڈیشن پاکستان میں سماجی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے والا غیر منافعاتی ادارہ ہے ۔ امن فاﺅنڈیشن غریب اور متوسط طبقے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔امن فاﺅنڈیشن کی پرچم بردار سروس امن ایمبولینس جو زندگی بچانے والی تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ اب تک امن فاﺅنڈیشن کی یہ سروس ملک بھر میں نو لاکھ افراد کی زندگی کو بچانے میں کامیاب رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ہمارا کمیونٹی کی سطح پر صحت عامہ کا پروگرام، غریب اور مجبور طبقے کو گھر پر صحت عامہ اور حفاظتی طبی امداد کی سہولت پہنچا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرچکا ہے۔ امن ٹیک ہمارا ایک اہم پروگرام ہے جس میں ہم ملک کی غریب کمیونٹیوں کے نوجوانوں کو ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اپنے ادارے سے اب تک ہم 8,700 نوجوانوں کو کئی تکنیکی ہنر سکھا چکے ہیں جن کی بنیاد پر وہ باعزت طریقے سے بر روزگار ہیں۔ این ایف ای ایچ کی گورننگ باڈی اور معزز ججز کے پینل نے امن فاﺅنڈیشن کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے وژن کو سراہا ۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میںکارپوریٹ سیکٹر، سوشل ڈولپمنٹ سیکٹر، این جی اوز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔نیشنل فورم فور انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ معاشرے میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہنے اور حمایت کرنے اور آگاہی فراہم کرنے میں برسر پیکار ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے پروگرام یونائیٹڈ نیشنز انوائرمنٹ پروگرام (یو این ای پی) سے منسلک ہے اور اسے پاکستان کی ماحولیاتی وفاقی و صوبائی وزارتوں کی بھی حمایت حاصل ہے ۔این ایف ای ایچ کو پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ملک کے کئی اہم صنعت کار ، پروفیشنل افراد، ماحولیات کے ماہرین، شعبہ تعلیم سے جڑے ، کمیونٹی ورکرز ، نوجوان اور سماجی رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔