روس،شمالی کوریا کی مددکررہا ہے، امریکی صدرکا الزام

640

روس کی جانب سے شمالی کوریا کی مدد جاری رکھناتشویش ناک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

تفصیلات کے مطابق امریکی صدرنے کہا کہ شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کوریا امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کے حصول میں قریب تر ہوتا جارہاہے،انہوں نے مزید کہا کہ روس امریکا کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہےجبکہ چین ہماری مدد کررہا ہےاس کی جگہ روس شمالی کوریا کا ساتھ دے کر اس کی کمی پوری کررہا ہے۔

امریکی صدر نے خطرہ کے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکہ کو نشانہ بنانےکی صلاحیت نہیں مگر وہ اس کے نزدیک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے افغان حکومت اور طالبان کو ثالثی کی پیشکش کی تھی ،جبکہ دوسری جانب امریکا اور نیٹو افواج افغانستان میں 2001 سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔