قازقستان: بس میں آگ لگنےسے 52 مسافر ہلاک

558

قازقستان کے علاقے اکتوب میں بس آگ کی لپیٹ میں آگئی ، 52 مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں تقریبا 57 کے قریب افراد سوار تھےجس میں سے محض پانچ افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکے،۔پانچوں افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

قرزق میڈیا کے مطابق بس ازبک باشندوں کو لےکر روسی شہر سمارا سئمکنٹ کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک آگ بھٹرک اٹھی جس کے باعث 52 افرد موقع پر ہی جھلس کے ہلاک ہوگئے۔

قازق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ ملک کے شمال مغرب میں پیش آیا۔جس میں 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں مگر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ ہلاک افراد قازق شہری تھے یا غیر ملکی تھے۔

bus-accident