امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ہیلی کاپٹر حادثہ ،5 افراد ہلاک ہوگئے

460

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زمبابوین اپوزیشن لیڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ امریکی ریاست نیو میکسیکو کے دور دارز گاؤں میں ہوا۔ حادثے میں معروف کار ریسر چارلس برنٹ،زمبابوے کے اپوزیشن لیڈر رائے بینیٹ اور ان کی اہلیہ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حادثہ میں ایک شخص محفوظ رہا۔

ڈیموکریٹک تحریک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ رائے بینٹ ایک بہادر اور پُرعزم شخصیت تھے۔

میکسکین پولیس کا کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔