***۔۔۔۔۔۔ ملک بھر سے ۔۔۔۔۔۔***

232

راولپنڈی (جسارت نیوز) جمہوری قوتوں کی تگ و دو سے جمہوریت پنپتی ہے حق و انصاف کی صدا بلند اور مظلوموں کی حمایت ہی جمہوری فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق اُمیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی حمایت میں جمہوری قوتوں کے مشترکہ احتجاج کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجو د میں آیا قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد و یکجا ہے، پاکستان کو توڑنے والے مجیب الرحمن کو جاتی امراکے نااہل شریف ہیرو بناکر قوم کو تقسیم کرنے افسوسناک ہے، ماڈل ٹاؤن میں ظلم کی انتہا قوم کے لیے ناقابل فر اموش ہے، قوم ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے انصاف چاہتی ہے جو پنجا ب پولیس گردی کا شکار ہوئے اور حکومت پنجاب مجرموں کو فراہمی انصاف سے گریزاں ہے۔* راولپنڈی (جسارت نیوز) سانحہ قصور اور سانحہ مردان شیطانیت کی ایک جیسی مثالیں ہیں ان پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار رکن کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی شکل میں بھیڑیے صوبائی اور سیاسی تقسیم سے مبرا ہیں، اس لیے سیاسی جماعتوں کو ان پر پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے مل بیٹھ کر حل نکالناچاہیے اور ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ ایسے واقعات پر مزید قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ایسے حیوانوں کو پکڑ کر سر عام سزا دینی چاہیے تا کہ آئندہ کوئی حیوان صفت ایسی حرکت کا تصور بھی نہ کرسکے۔* راولپنڈی (جسارت نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل کلر سیداں کے وفد ڈویژنل صدر ابرا ر احمد خا ن کی قیا دت میں بو ر ڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجو کیشن راولپنڈی کے نئے تعینا ت ہو نے والے سیکر ٹری سے ملا قا ت کی ،وفد میں جس میں صدر سید زبیر علی شا ہ نا ئب صدر محمد نعیم ،جنرل سیکر ٹری محمد پرویز ،سینئر وا ئس صدر نیئر کما ل بھی موجو د تھے ،اس موقع پر ایسو سی ایشن کے عہدیدا را ن نے سیکرٹری بو ر ڈ کو عہدہ کا چا رج سنبھا لنے پر مبا رک با د پیش کی اور امید ظا ہر کی کہ وہ نجی تعلیمی ادا رو ں سے مل کر بو ر ڈ کو مثا لی بو رڈ بنا ئیں گے ،اس موقع پر ایسو سی ایشن کے ڈویژنل صدر ابر ار احمد خا ن نے کہا ہے کہ چو نکہ فیڈرل تعلیمی بو ر ڈ نے الحا ق متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہو ئے ملک بھر سے تعلیمی ادا رو ں کو الحا ق کر نا شروع کر دیا ہے،جبکہ رجسٹریشن تو سیع سمیت نجی تعلیمی ادا رو ں کے لیے پالیسیاں نر م کر دی ہے ،اب زیا دہ تر نجی تعلیمی ادا رے فیڈرل تعلیمی بو ر ڈ سے الحا ق کر رہے ہیں ،ہما را مطا لبہ ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بو ر ڈ بھی نجی تعلیمی ادا رو ں کو دو سال کے بجا ئے چا ر سا ل کے لیے رجسٹرڈ کرے اور نجی تعلیمی ادا رو ں با رے اپنی پا لیسیا ں نر م کرے ،جس پر سیکر ٹری تعلیمی بو ر ڈ ڈا کٹر محمد تنویر ظفرسانگھڑ نے سفا رشا ت کا خیر مقد م کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادا رو ں سے مل کر راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ کو مثا لی بنا ئیں گے۔ قبل ازیں چیئر مین تعلیمی بو ر ڈ ڈاکٹر محمد ظریف نے بو ر ڈ کو مثا لی بنا نے میں کو ئی کسر نہ چھو ڑی ہے ،آئندہ بھی ان کی قیا دت میں نجی تعلیمی اداروں سے مل کر کا م کر تے رہیں گے ۔جس پر ایسو سی ایشن کے عہدیدا رو ں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔* بدین (نمائندہ جسارت) شہید فا ضل را ہو کی برسی کے مو قع پر بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں نے پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ سے ملا قات کر کے بدین پریس کلب کے احاطے میں بینظیر بھٹو آڈیٹوریم کی تعمیر کے علاوہ بدین پریس کلب کے صحا فیو ں کو درپیش مسائل سے آگاہی دی اور آڈیٹو ریم کی تعمیر سمیت پریس کلب کے لیے فنڈز جا ری کرنے کی درخواست دی جس پر بلاول زرداری نے بدین پریس کلب کی ما لی معاونت کرنے اور صحا فیو ں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہا نی کرا ئی اور بدین پریس کلب کی جا نب سے دی گئی درخواست سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے فوری احکامات جا ری کیے جائیں۔* بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) جمیل احمد انصاری منیجر اوقاف بھٹ شاہ مقرر، اس سے پہلے دو منیجر تبدیل ہوچکے ہیں۔ چیف اوقاف حیدر آباد منور علی مہیسر نے جمیل احمد انصاری کو نیا منیجر بھٹ شاہ اوقاف مقرر کیا ہے، اس سے پہلے چیف اوقاف نے دو منیجر منیر احمد لاشاری، غلام سرور لانگاہ کے تبدیل کیے تھے۔* ماتلی (نمائندہ جسارت) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی تعیناتی برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلے کی خوشی میں مقامی ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی اور دیگر شہریو ں نے مشترکہ طور پر پریس کلب پہنچ کر وہاں موجود شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ ماتلی اتحاد کے زیر اہتمام رفیق میمن کی قیادت میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔* کھڈرو (نمائندہ جسارت) آئندہ الیکشن بھی پی پی پی جیتے گی، پی پی پی بڑی وفاقی پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف سید غلام قادر جیلانی نے کھڈرو جام ہاؤس پر سانگھڑ کے سابق ضلعی چیئرمین جام مٹھا خان جونیجو کے انتقال پر ان کے فرزند ٰغلام مرتضیٰ جونیجو سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد جمہوریت میں تسلسل قائم ہوا ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف گرینڈ الائنس بنتے رہے ہیں لیکن پی پی کا ایسے الائنس کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ آئندہ الیکشن میں سندھ بھر میں کلین سوئپ کرے گی اور وفاق میں بھی پی پی پی کی حکومت ہوگی۔