مرغی کا گوشت 30 روپے کلو سستا ہوگیا

1015

گوشت330 روپے زندہ مرغی کے بھاﺅ 20 روپے گر کر 200 روپے کلو ہوگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی والوں کے لیے انڈا فرائی اور چکن کڑاہی بنانا آسان ہوگیا مرغی کا گوشت 30 روپے کلو سستا ہوگیا جبکہ فی درجن انڈے 100 روپے سے بھی نیچے آگئے۔انڈا گوٹلا ہو یا چکن فرائی کراچی والے جنوری کی خنکی میں سب کے مزے آب باآسانی لے سکتے ہیں۔ پولٹری ریٹیلرز کے مطابق مرغی کا گوشت 30 روپے سستا ہو کر 330 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کے بھاﺅ 20 روپے گر کر 200 روپے کلو ہوگئے۔اس کے علاوہ صبح کا انڈا پراٹھا ہو یا دوپہر کے کھانے کا انڈا گوٹالا سب کا بجٹ اب جیب پر تھوڑا ہلکا ہوگیا ہے۔ بازار میں انڈے 34 روپے سستے ہو کر 99 روپے فی درجن کی سطح پر آگئے۔