سوئی سدرن گیس کمپنی کو معروف ادارے نیشنل فورم فار انوائرینمینٹ اینڈ ہیلتھ ( این ایف ای ایچ) کی جانب سے دسویں سی ایس آر سمٹ اور ایوارڈ کی پرشکوہ تقریب میں اس کی کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلٹی کے شعبہ میں کئے گئے پائیدارنتائج کے حامل اقدامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اس یادگار ایوارڈ کو شہباز اسلام ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز نے جام کمال خان وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن سے حاصل کیا۔ یہ تقریب اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی ۔ یہ ایوارڈ ایس ایس جی سی کو تعلیم، صحت ، ماحولیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں خاص طور پر پائیدار نتائج کے حامل منصوبوں کی تکمیل پر دیا گیا ۔ کمپنی سی ایس آر منصوبوں کو ازخود، سرکاری یا غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے عملی جامہ پہناتی ہے۔ ایس ایس جی سی نے ایسے کئی منصوبوں کو قابل عمل بنایا ہے۔جن میں ضلع ٹھٹھہ میں بائیو گیس پلانٹس اور تھر پارکر میں شمسی توانائی کے ذریعے گھروں کو بجلی کی فراہمی کا نظام اور پانی کے ہینڈ پمپس کی تنصیب کے منصوبے شامل ہیں ۔ مزید برآں ! ان پائیدار نتائج کے حامل منصوبوں میں مینگریوز درختوں کے تحفظ اور کمپنی کے فرنچائز علاقوں میں عوامی اسٹورز کو مہیا کئے گئے ماحول دوست بائیوڈیگریڈ بیل تھیلوںجیسے مو¿ثر اقدامات شامل ہیں۔ اس کانفرنس کے شرکاءکے لئے ایس ایس جی سی کے شہباز اسلام نے پاکستان یوتھ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے عنوان پر خصوصی پریزنینٹشن دی جس کے ذریعے کمپنی کی جانب سے محروم طبقات کی بھلائی کے لئے انجام دی گئیں سماجی ذمہ داریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ سردار مسعود خان، صدر آزاد جموں اور کشمیر نے شہباز اسلام کو یادگاری شیلڈ دی۔ اس موقعہ پر سوئی سدرن کی کارپوریٹ کمینیکیشنز کی ٹیم نے اپنے کارپوریٹ بوتھ کو اعلی تخلیقی شاہکار کے طور پر تشکیل دیا تھا جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ محمد علی گوہر چیف منیجر میڈیا تعلقات بھی کمپنی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ این ایف ای ایچ کی گورننگ باڈی اور ایوارڈ کمیٹی کے جج صاحبان نے ایس ایس جی سی کو سی ایس آر کے شعبے میں اس کی نمایاں کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔