کراچی:ماسٹر کارڈ اور فلائی دبئی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان میں ماسٹر کارڈ کے تمام کارڈ ہولڈرز فلائی دبئی کے پورے نیٹ ورک پرآن بکنگ کے ذریعے 15فیصدڈسکاﺅنٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔فلائی دبئی اوپن ریوارڈممبران تمام پروازوںپر5فیصد اضافی ڈسکاﺅنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پرماسٹر کارڈ پاکستان، افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہا کہ آجکل سیاحت کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے لحاظہ پاکستانی مسافر اپنے سفر کو یادگار بنانے کیلئے مختلف رعایتی ڈیلز میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ماسٹر کارڈ اپنے صارفین کی طرزِ زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ماسٹر کارڈ کے فوائد فراہم کرنے کیلئے مصروفِ عمل ہے اور ہم فلائی دبئی کے ساتھ اس پروموشن کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہے ہیںتاکہ 2018 میں مسافر غیر معمولی سفری تجربات سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اس موقع پر فلائی دبئی جی سی سی، برصغیراور افریقا کے سینئر نائب صدر سندھیر سری دھرن نے کہاکہ ہمارے نیٹ ورک سے پاکستان کے پانچ مقامات سے ہفتے میں 60سے زائد پروازیںہیں اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہمارا تعاون مسافروں کو دبئی اور دوسرے مقامات کو ایکسپلور کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ماسٹر کارڈ اور فلائی دبئی کی یہ خصوصی پیشکش اکانومی اور بزنس کلاس سفر کیلئے 31مارچ 2018تک دستیاب ہے۔ ماسٹر کارڈ(NYSE:MA):عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو صارفین، مالیاتی اداروں، مرچنٹس، حکومتوں اور کاروباری اداروں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ ماسٹر کارڈ دنیا کے 210ممالک میں تیز ترین پے منٹ سروس نظام چلارہی ہے جو مالیاتی اداروں کے ذریعے روز مرہ کی کاروباری سرگرمیوں مثلاً خریداری، کاروبارچلانے، مالیاتی معاملات کو سنبھالنے جیسے معاملات کو مزید آسان، بہتر اور محفوظ بناتی ہے