ماہی گیروںکایکم فروری سے احتجاجی مظاہروں کااعلان

385

اپنے مطالبات کےلئے ماہی گیرسڑکوں پر نکلیںگے‘ گورنرہاو¿س کے سامنے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کی جائیگی
اگرماہی گیروں کے گھروں میں چولہے نہیں چلیں گے تو ہرگزچپ نہیں بیٹھیں گے‘علاﺅالدین ناکوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہی گیروں نے یکم فروری سے احتجاجی مظاہروں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ملکی معیشت کو کندھا دینے والے سمندری صنعت سے وابستہ لاکھوں ماہی گیر سمندر میں جانے پر پابندی کے سبب گزشتہ 13 ماہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کی نااہلی اور معتصبانہ رویئے کے سبب غریب ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر علاو¿الدین ناکوا نے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں سمیت حکمران جماعت کو ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپیلیں کرکے تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ اب ماہی گیر سڑکوں پر نکلیں گے اور معیشت کا پہیہ جام کردیں گے اگر ماہی گیروں کے گھروں میں چولہے نہیں چلیں گے تو ماہی گیر چپ نہیں بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں ابراہی حیدری، بھٹ شاہ، منوڑا، بابا آئی لینڈ، شمس پیر، یونس آباد، مشرف کالونی، ماڑی پور سمیت دیگر علاقوں کے ماہی گیروں اور ماہی گیر رہنماو¿ں سے مشاورت جاری ہے ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان جنوری کے آخر میں کریں گے جس کے بعد شہر بھر میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ گورنر ہاو¿س کے سامنے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔