پی ٹی سی ایل کی یو بینک میں ایک بلین روپے کی سرمایہ کاری

660

کیپیٹل سرمایہ کاری سے یو بینک مائیکرو فنانس سیکٹر سرمایہ کاری کرسکے گا

کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے اپنے کلّی ذیلی ادارے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) میں اضافی ایکویٹی کے طور پرایک بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کیپیٹل سرمایہ کاری سے یو بینک پاکستان کے مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرسکے گا۔

اقتصادیات کے مجموعی تناظر میں،بینک کو مسابقتی ماحول اور ایک بڑی غیر مراعات یافتہ آبادی کے لئے خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ اضافی سرمایہ بینک کو اپنے مقاصد کے حصول اور بینک کے لئے لازمی ترقی کا فروغ فراہم کرے گا۔

یو بینک کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے روایتی اور غیر روایتی صارفین کی صلاحیتوں کی تعمیر اور منفرد صارفین کو اپنے کسٹمر بیس میں شامل کرنا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے سی ای او اور یو بینک کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے کہا: ”گزشتہ چند برسوں میں بینک کی مسلسل اور مستحکم ترقی کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل نے اسٹریٹیجک سرمایہ کاری کے ذریعے یو بینک سے مزید تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نہ صرف پی ٹی سی ایل اور اس کے ضمنی اداروں کو ترقی دینے کے لئے بہتر مواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی معیشت کو بھی بہتر کریں گے۔

یہ سرمایہ کاری پی ٹی سی ایل کی جانب سے غیر مراعات یافتہ پاکستانیوں کے اقتصادی حالات بہتر بنانے کے عزم کی تجدید ہے“ فی الحال ، یو بینک کے 625,000 صارفین ہیں جن میں سے30 فیصد خواتین ہیں۔ ۔2017ء کے اختتام تک ، یو بینک کا ڈپازٹ پورٹ فولیو 8.1 بلین روپے سے 11.97 بلین روپے تک جا پہنچا، جب کہ قرض کا پورٹ فولیو 5.5 بلین روپے سے 10.64 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ملازمین کی تعداد 939 سے بڑھ کر 1253 ہو گئی، جس میں 9 فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

یو بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر ، کبیر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :”یو بینک غیر مراعات یافتہ پاکستانیوں کی غربت سے جنگ میں پیش پیش ہے، اور اس بات پر فخر کرتا ہے کہ قومی معاشی شمولیت کا قومی ایجنڈا برائے 2020ء پر عمل کرتے ہوئے 10 ملین بینک کااستعمال نہ کرنے والے پاکستانیوں کو بینکنگ کے نیٹ ورک میں لے آئے گا۔ یو بینک میں ہمارا یقین ہے کہ مائیکرو فنانس تک رسائی حاصل کرنا بہترمعاشرے کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ غیر مراعات یافتہ افراد کو بینکنگ نیٹ ورک تک رسائی دیتا ہے۔“

یو بینک کی برانچ لیس بینکنگ یو فون کی شراکت سے یو پیسہ U Paisa کے تحت خدمات انجام دیتی ہے۔ ان خدمات کے لئے 45،000 ایجنٹس پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔