کوئٹہ، ضیا اللہ لانگو وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک مقرر

326

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ضیا اللہ لانگو کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشیر برائے خوراک مقرر کردیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ سیکشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ایڈوائز پر ضیا اللہ لانگو کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے محکمہ خوراک مقرر کردیا گیا۔ یہ عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا۔ یاد رہے کہ ضیا اللہ لانگو نیشنل پارٹی کے بد عنوانی کے الزام میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی خالد لانگو کے چھوٹے بھائی ہیں۔ خالد لانگو نے تحریک عدم اعتماد اور قائد ایوان کے انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو اور منحرف لیگی ارکان کا ساتھ دیا تھا۔