میاں محمد اسلم کی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

149

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ریاست علی آزاد، سیکرٹری جنرل ظفر خورشید بٹ، نائب صدر نوشین گل سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس مو قع پر اسلام آباد بار کو نسل کے رکنجا وید سلیم شورش ایڈووکیٹ، حسن جاوید ایڈووکیٹ، راجا یاسر شکیل ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی، محروم اور محکوم طبقے کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور بنچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیں گے۔