پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک

700

ہنگو: اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے دپہ ماموزئی میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی  ڈرون نےحملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا ۔ جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔