جنرل باجوہ کی ورلڈ الیون ہاکی ٹیم اور قومی مایہ ناز کھلاڑیوں سے ملاقات

332
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کے مایہ ناز ہاکی کھلاڑیوں کی ملاقات، جنرل باجوہ نے عالمی ہاکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور یقین دہانی کرائی کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور پاکستان میں قومی کھیل کی بحالی کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاح
کی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرمی ہسٹری کے قیام کا مقصد آرمی کی تاریخ اور آرکائیو کا ریکارڈ رکھنا ہے، یہ انسٹی ٹیوٹ فوجی تاریخ کے مطالعے کے لیے ایکسیلنس سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بانی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ انسٹی ٹیوٹ جغرافیائی تاریخ اور پاک فوج کے ورثے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔