امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ پرکیاگیا،آئی ایس پی آر

402

راولپنڈی : کرم ایجنسی کےسرحدی علاقے میں کیا جانے والا ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں موجود دہشت گردوں پر کیا گیا۔

تفصیلات مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ترجمان (آئی ایس پی آر)آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ فاٹا میں اورکزئی ایجنسی کے مخصوص ہدف پرنہیں تھا،بلکہ  افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی  ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔جس پر ترجمان دفتر خارجہ کیجانب سے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  گیا تھا کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

 

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون حملے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا۔میجر جنرل نے مزید بتایا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد مسلسل پاکستان میں داخل ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان باعزت طریقے سے افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کرچکا ہے۔