بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں منی کرفیو نافذ کردیاگیا

743

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے بھارت کے یوم جمہوریہ پر وادی میں منی کرفیو نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کی آواز دبانے اور احتجاج کو کچلنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض فوج کی تعداد بڑھا دی ہےجبکہ ناکہ بندی کے نام پر منی کرفیو نافذ ہے۔شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قابض فوج خواتین اور بچوں کو تلاشی کے نام پر حراساں کررہی ہے۔

دریں اثناء حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے مذمت کی  ان میں حریت فورم کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق ،دختر ملت آسیہ اندرابی ،مسلم لیگ،تحریک مزاحمت مسلم کانفرنس ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) ،محمد یاسین عطاری شامل ہیں تما م حریت رہنماؤں  نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کو اخلاقی اختیار نہیں ہے کہ وہ اس کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو کشمیریوں پر مسلط کرے۔

یادرہے کہ حریت رہنماؤں اور کشمیری عوام نےبھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کردیا ہے۔