نادرا کا عملہ شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے 20 تا 25 ہزار روپے رشوت طلب کرتا ہے۔پروین مغل

845

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)آل سندھ بہاری ایکشن کمیٹی کی چئیرپرسن پروین مغل نے صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،آرمی چیف وفاقی وزیر داخلہ،چئیرمین نیب ،ڈی جی نیب سندھ اور ڈی جی ایف آئی اے سے اپیل کی ہے کہ بہاریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،نادرا کا عملہ شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے 20 تا 25 ہزار روپے رشوت طلب کرتا ہے ،وہ جمعرات کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں،اس موقع پر پیپلز لائر فورم کے ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات محمد فضل چودھری ایڈوکیٹ ،انجار بہاری ،فیروز خان ،پروین صدیقی ودیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ نادرا کا یہ برتاؤ خاص طور پر بہاری عوام کے ساتھ معاشی قتل عام کی طرف گامزن کررہا ہے ،پاکستانی بہاریوں کو پیدا ہونے سے لیکر مرنے تک اور ان ان کی نسلوں کو ان کے بنیاری حق شناختی کارڈ سے اپنی سیاسی تنازعوں کی بنیادپر محروم کیا جارہا ہے ،نادرا یہ رویہ پاکستان بہاریوں کے ساتھ ہی کیوں؟آیا نادرا کا عملہ نادرا ڈیپارٹمنٹ پاکستان پاکستان کا ہے یا دشمن ممالک کا ؟پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر 1965 اور 1971 میں دشمن سے لڑنے والے پاکستان بہاریوں کو ان کی شناخت سے محروم رکھنے والے نادرا عملے کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئیے،انہوں نے کہا کہ نادرا کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا موقف یہ ہے کہ ہر پاکستانی شہری کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا اور چیف آف آرمی اسٹاف نے اربوں روپے خرچ کر کے مردم شماری کروائی ،لیکن نادرا کی نااہلی کی وجہ سے بہاری اردو بولنے والے مردم شماری کی لسٹ میں شامل نہ ہوسکے،پاکستان میں رہائش پزیر بہاری پاکستانیوں کے خلاف نادرا عملے کی ندھوم سازش کو ناکام بنانے کے لیے دوبار ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کو شناخت ملنی چاہئیے،جس کمیونٹی نے اس ارض پاک کے لیے ہجرے کی آگ اور خون کے دریا عبور کیے وہی شناخت سے محروم ہے یہ لمحہ فکریہ ہے۔