فیصل آباد میں ٹریفک جام معمول بن گیا، ٹریفک سگنل خراب

255

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، جنرل سیکرٹری میاں بلال انور اور یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی غفلت ولاپروائی اور نااہلی کے باعث ٹریفک سگنل خراب ہونے سے بند پڑے ہیں، مختلف شاہراہوں اور چوراہوں میں نصب سولر سسٹم بھی بند پڑے ہیں، شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ ٹریفک حادثات بڑھنے سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور لوگوں کا مالی نقصان ہونے لگا ہے۔ ٹریفک سگنل خراب اور سولر سسٹم بند ہونے سے ٹریفک وارڈن بھی ڈیوٹیوں سے غائب ہیں جبکہ ٹریفک نظام بے لگام ہوکر اللہ کے آسرے پر چلنے لگا ہے۔نعمان احسن ملک نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر بھی ٹریفک کے بگڑے نظام اور بنداشاروں کاکوئی نوٹس نہیں لے رہے بلکہ سرکلز ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز کو چالان کرنے کا ٹارگٹ دے رکھا ہے جس کے باعث فیصل آبادکے شہری شدید اذیت کا شکارہیں۔