جماعت اسلامی ضلع لودھر اں کا اجلاس کل دفتر تفہیم القرآن میں ہوگا

205

لودہراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع لودہر اں کے ذمے داران کا ماہانہ اجلاس 26 جنوری 2018 ء بروزجمعہ صبح 10 بجے دفتر جماعت اسلامی ضلع لودھراں نزد جامع مسجد تفہیم القرآن میں طے کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں ضلع بھر سے تمام سطح کے ذمے داران شریک ہوں گے جس میں2018ء کیلیے نیا لائحہ عمل اور تربیتی پروگرامات ترتیب دیے جائیں گے اور ساتھ ہی الیکشن 2018ء کی تیاریو ں کاجائزہ وپلاننگ کی جائے گی ۔ذمے دران کے اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں ڈاکٹر سیدوحید احمد کریں گے ۔