سید وسیم اختر نے منوبھائی کی وفات کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

205

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منو بھائی کی وفات اور ان کی خدمات کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کایہ ایوان معروف سینئر صحافی، کالم نویس، دانشور، محقق، نقاد اور سماجی رہنما منو بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت بھی کرتا ہے۔ یہ ایوان دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات اور نیکیوں کوقبول فرمائے اور انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔