خوشحال بلوچستان میں ایف سی کا کردار قابل تعریف ہے‘عاصم باجوہ 

212

خضدار(صباح نیوز) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خوشحال بلوچستان میں ایف سی کا کردار انتہائی اہم اور قابل تعریف ہے۔ بدھ کو خضدار میں تربیت مکمل کرنے والے ایف سی جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے پاس آؤٹ کرنے والے کیڈٹس کی مہارت کو سراہا۔ تقریب میں آئی جی ایف سی ساؤتھ، قبائلی
عمائدین اور سینئر سول اور ملٹری حکام شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن میں ایف سی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔