فائزہ نقوی2018 ءڈاوس میں پاکستان کی نمائندگی کی

439

کراچی

میں فاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن اور شوابے ایوارڈ کی فاتح فائزہ نقوی کی عالمی اقتصادی فورم 2018ءڈاوس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی۔ڈاوس ، سوئٹزرلینڈ ، جمعرات، 25جنوری،2018: امن فاﺅنڈیشن کی شریک بانی اور چیئر پرسن فائزہ نقوی نے پاکستان کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم 2018ءمیں شرکت کی۔امن فاﺅنڈیشن فورم میں پاکستانی پویلین کا حصہ ہے جسے پاتھ فائنڈر گروپ نے سوئس ایشین چیمبر آف کامرس(SACC) کے ساتھ باہم اشتراک سے قائم کیا ہے۔امن فاﺅنڈیشن خدمت خلق کی سروسز فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے جسے اپنی قابل ذکر انتہائی نگہداش کی سہولت فراہم کرنے والی ایمبولینس سروس اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کی بنیاد پر نامزدگی ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔گذشتہ 18سالوں سے پاتھ فائنڈر گروپ بین الاقوامی ایونٹس جیسے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستانی اہم اشخاص اور اداروں کے لئے ناشتہ اور ملاقاتوں کا انتظام کرتا آرہاہے۔ اس سال عالمی اقتصادی فورم کا مرکزی خیال ’تقسیم دنیا میں مشترکہ مستقبل کا قیام‘ ہے۔اس سال کا مقصد یہ ہے کہ کچھ اداروں کے گذشتہ اور فورم میں زیر بحث موجودہ موضوعات بشمول چوتھا صنعتی انقلاب، ماحولیاتی تبدیلی اور لیبر مارکیٹ میں پیداوار ی مسائل کا حل نکالا جائے۔ عالمی اقتصادی فورم میں امن فاﺅنڈیشن کی ترجمانی کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے کہا ہم یہاںپاکستان کے سماجی انٹرپرینیور کی حیثیت سے موجود ہیں اور ہمارا مقصد دنیا کو درپیش پیچیدہ سماجی اور اقتصادی چیلنجز کے جدید اور منفرد حل دریافت کرنا ہے۔ آج کی تقسیم دنیا میں مشترکہ مستقبل کا قیام موجودہ حالات اور مسائل کے حل میں پنہاں ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہماری عالمی اقتصادی فورم میں شرکت ہمارے لئے سود مند ثابت ہوگی اور جس کی وجہ سے ہم اپنے پسے ہوئے طبقے کے روشن مستقبل کے لئے اپنا کردار زیادہ بہتری سے ادا کرسکیں گے۔پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین جناب اکرام سہگل نے پاکستان پویلین کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تبدیلی ایک مثبت تبدیلی کا آغاز اور اُن اداروں کو تعاون فراہم کرنا ہے جواپنی مخصوص فیلڈ میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ڈاوس 2018ءمیں بطور خدمت خلق کی تنظیم امن فاﺅنڈیشن کی شرکت پر ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے کیونکہ اپنے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے ہمارے مقصد میں ہم آہنگی نظر آرہی ہے ، اس حوالے سے امن فاﺅنڈیشن کے تیار کردہ پروگرام یقینا قابل تحسین ہیں۔سہگل نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ۰۳ منٹ کی تقریر کی جس میں انہوں نے اقتصادی اور سیکورٹی صورت حال پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے مشترکہ مستقبل کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس سال ایس اے سی سی ، پاتھ فائنڈر گروپ اور مارٹن ڈاﺅ گروپ نے باہمی اشتراک سے پاکستان پویلین کو قائم کیا ۔ اس واک ان پویلین میں پاکستان کے آئی ٹی، میڈیا، فنانشل سروسز(بشمول مائیکرو اور فنانشل انکلوژن ) سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات / آفیشل اور خدمت خلق کی سہولیات فراہم کرنے والے مندوبین موجود تھے جنہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں،ماہرین اور آفیشل کو پاکستان کے متعلق معلومات فراہم کیں۔1976ءمیں قائم ہونے والا عالمی اقتصادی فورم دنیا کی مجموعی اقتصادی حالات کو بہتر بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے والا عالمی ادارہ ہے ۔فورم میں سیاسی ، کاروباری اور دیگر سماجی لیڈران کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ عالمی ، علاقائی اور صنعتی ایجنڈا کو مستقل شکل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔