چائناپاورحب ولسبیلہ کے ماہی گیروں کے لیے فلوٹنگ جیٹی تعمیرکررہا ہے

507

پورے سال آپریشنل میںہو گی ،مون سون سیزن میں ماہی گیر وں کی سرگرمیاںکی طرح جیٹی بھی بند رہے گی
پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے تعمیر رکردہ پاکستان کی پہلی جیٹی ہوگی جسے ماہی گیر اپنے روزگار کیلئے استعمال کریں گے
کراچی: چائناپاورحب جنریشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے حب اور لسبیلہ کے ماہی گیروں کیلئے ایک فلوٹنگ جیٹی تعمیرکررہی ہے اس کے لئے کمپنی نے کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ فلوٹنگ جیٹی اپنی نوعیت کی بلوچستان میں پہلی جیٹی ہوگی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے تعمیر رکردہ پاکستان کی پہلی جیٹی ہوگی جسے ماہی گیر اپنے روزگار کیلئے استعمال کریں گے۔ فلوٹنگ جیٹی الانہ گوٹھ موضع کنڈلسبیلہ میں تعمیر کی جارہی ہے اور یہ چائنا حب پاور کمپنی کے سی ایس آر اقدامات کا حصہ ہے۔ اس جیٹی کی تعمیر سے سینکڑوں ماہی گیروں جن کابنیادی ذریعہ آمدنی صرف ماہی گیری ہے کو فائدہ ہوگااور علاقے کے ہزاروں خاندانوں کو سپورٹ ملے گی۔ فلوٹنگ جیٹی ایک منفرد انجنئیرنگ پراجیکٹ ہے جہاں علاقے کے ماہی گیروں کو لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے فلوٹنگ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جس سے ماہی گیروں کی سرگرمیوں میں سہولت کے ساتھ ساتھ انھیں اپنے آپریشنز بڑھانے میںبھی مدد ملے گی۔ جیٹی کی تعمیر سے مقامی آبادی کی مجموعی طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر سیکریٹری کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز ارشد حسین بگٹی نے کہاکہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریزڈپارٹمنٹ ہمیشہ ماہی گیروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتاہے۔ جیٹی کی تعمیر کیلئے فنانسنگ پر وہ چائنا پاورحب جنریشن کے شکر گزار ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت چائنا پاورحب جنریشن کا آپریشنز شروع کرنے سے پہلے ہی مقامی ماہی گیروں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہتی ہے۔یہ فلوٹنگ جیٹی پورے سال آپریشنل رہے گی اور صرف مون سون سیزن میں جب ماہی گیر اپنی سرگرمیاں بند رکھتے ہیں اس دوران جیٹی بھی بند رہے گی۔اس موقع پرچائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاﺅینگ گینگ نے کہاکہ چائناپاورحب جنریشن کمپنی اس پراجیکٹ کے لئے بلوچستان حکومت کی رہنمائی اور سپورٹ پر شکر گزار ہے۔ پراجیکٹ کے آپریشنل آغاز سے پہلے ہی ہم نے مقامی ماہی گیروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم کیا ہے اور یہ چین اور پاکستان کے عوام کے مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔