کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 13کروڑ11لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 19ارب64کروڑ4لاکھ ڈالرز رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 19جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ62لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب53کروڑ28لاکھ ڈالرز رہی جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 3کروڑ 51لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب10کروڑ76لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری اخراجات کی مد میں16کروڑ60لاکھ ڈالرز سے زائد ادائیگیاں کیں۔