سماجی خدمات پر52کمپنیوں نے بین الاقوامی سی ایس آر ایوارڈز حاصل کرلیئے

883

سالانہ تقریب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم جام کمال و دیگر کی شرکت
عوام کے معاشی اور سماجی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم اورنگزیب
کراچی :کارپوریٹ اداروں کو فلم، اسپورٹس و دیگر شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ان شعبوں میں بھی بہتری آسکے۔ ان خیالات کا اظہار موزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ دسویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی سمٹ اور ساتویں ایوارڈز 2018 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم جام کمال و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران 52ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے گزشتہ سال 2017 کی خد مات پر کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے 30 مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈحاصل کئے۔ اس موقع پر مختلف کیٹگریز میں عالمی سی ایس آر ایوارڈ کیلئے 52 اداروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔جن میںالباریو انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، امن فاﺅنڈیشن، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، عارف حبیب کوموڈیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، ایشن فوڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ، بائر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، برجر پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، کراﺅن گروپ آف کمپنیز، ڈی پی ورلڈ، ایکو بیگس، اینگرو پاورجین قادر پور لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ہاشمانیز ہسپتال، ہاشو گروپ، ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ، جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ، کوہ نور میپل لیف گروپ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، مدینہ گروپ آف انڈسٹریز، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈیزز، نیشنل سیکوریٹی پرنٹنگ پریس، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پیکیجز لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ، پیکسی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، فارم ایوو پرائیویٹ لمیٹڈ، فلپس مورس پاکستان لمیٹڈ، پریمیئر کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ، راج بائی انڈسٹریز، ریکٹ بینکیزر، روٹس گارڈن اسکولز پرائیویٹ لمیٹڈ، سکپا انکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سن ٹیک سولوشنز ، تارا گروپ پاکستان، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، سیرل کمپنی لمیٹڈ، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کمپنی اور صداقت گروپ شامل ہیں۔اس موقع پر سماجی خدمات پر اداروں اور شخصیات کو اعزازی ایوارڈ بھی دیئے گئے ان میں ڈاکٹر رتھ فاﺅ، بیگم نور میموریل ہسپتال، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال شامل ہیں۔