شرح سود کو 5.75فیصد برقرار رکھنے کی توقع اعلان جمعہ کو ہو گا

402

25 سروے  25  سے 20 تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں تبدیلی کا امکان نہیں
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج جمعہ کو کررہا ہے، مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو 5.75فیصد پر برقرار رکھے جانے کی توقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق ا سٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج جمعہ کو کررہا ہے ،تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں کسی رد و بدل کا امکان نہیں۔ایک سروے میں مختلف مالیاتی اداروں اور بروکیج ہاﺅسز کے 25تجزیہ کاروں سے رابطہ کیا۔ 25 میں سے 20 تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں جبکہ 5 تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے جس کے باعث مرکزی بینک شرح سود میں اعشاریہ 25 سے 50 فیصد تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گذشتہ 20 ماہ سے شرح سود میں کوئی رد و بدل نہیں کیا اور اس وقت شرح سود 42 سال کی کم ترین سطح 5 اعشاریہ 75 فیصد پر ہے۔