کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد

646

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹاؤن میں زینجرز نے کارروائی کرتے  ہوئے زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق زینجرزنے لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کمپاؤنڈکی پچھلی جانب زیرِزمین چھپایاگیا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم (لندن) کے شرپسند عناصر کی جانب سے چھپایا گیا تھا۔ برآمد کردہ اسلحہ میں ایس ایم جیز،پستول،کیموفلاج جیکٹس،میگزین اور راؤنڈز شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ، ایمونیشن شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔