گوادر: ایکسپو کے موقع پر ماہی گیری پر 3 روز کی پابندی عائد

377

گوادر ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کے سلسلے میں ماہی گیری اور مچھلی کے شکار پر 3 روز کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ فشریز گوادر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انسپکٹرفشریزکی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیری اورمچھلی کے شکار پر3 روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ پابندی 28جنوری سے 30جنوری تک گوادر کے دیمی زر سے ملحقہ ساحل پر کوسٹ گارڈ سے جیٹی تک عائد رہے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہیکہ 3 روز کے دوران ماہی گیر اور کشتی و لانچ مالکان گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، کسی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو وہ خود ذمہ دار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پابندی گوادر میں ہونے والی ایکسپو سینٹر میں نمائش کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔