آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستان روایتی حریف بھارت سےسیمی فائنل میں ٹکرائے گا

575

پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹکرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آئی سی سی کے آخری کواٹرفائنل میں بنگلہ دیش کو روندتے ہوئے سیمی فائل میں جگہ بنالی یکترفہ مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

ind-and-pak

قبل ازیں پاکستان پہلے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائے کرچکا ہے جس میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی،جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگے جو کہ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور روایتی حریف بھارت 30 جنوری کو ٹکرائیں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات کو 2:30 بجے شروع ہوگا۔