مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے27ارب روپے ڈ وب گئے

641

کراچی ( بزنس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر جمعہ کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 44800پوائنٹس سے گھٹ کر 44500پوائنٹس ہو گیا جبکہ مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے27ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاﺅ کی زد میں رہی،سرمائے کے انخلاءاو رمنافع بخش حصص کی فروخت کے دباﺅ کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 44100پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک گر گیا تھا بعد ازاں خریداری کے باعث انڈیکس 44500پوائنٹس کی حد پر بحال تو ہو گیا مگرکاروبارکے اختتام پر مارکیٹ44800 44700اور44600پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں265.58پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 44816.71پوائنٹس سے کم ہو کر 44551.13پوائنٹس ہو گیا اسی طرح190.98پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22434.13پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32138.89پوائنٹس سے گھٹ کر 32043.29پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب67کروڑ66لاکھ75ہزار142روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم92کھرب 45ارب 44کروڑ97لاکھ 36ہزار705روپے سے کم ہو کر92کھرب17ارب 77کروڑ30لاکھ 61ہزار563روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 27کروڑ7لاکھ 55ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ57لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،179میں کمی اور 29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ91لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ94لاکھ ،ازگارڈنائن 1کروڑ92لاکھ52ہزار ،دیوان سیمنٹ 1کروڑ92لاکھ اور لوٹے کیمیکل 1کروڑ59لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں کے اعتبا ر سے خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت46.03روپے کے اضافے سے1012.97روپے اورستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت17.35روپے کے اضافے سے 364.39روپے پر جا پہنچی جبکہ شیزان انٹر نیشنل اور ہینو پاک موٹرکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب28.05اور23.76روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد شیزان انٹر نیشنل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 532.95روپے اور ہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1127.34روپے پر آ گئی ۔