ٹیکس خسارے میں 136.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

549

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سال 2017ءکے دوران فوجی فوڈز کے بعداز ٹیکس خسارے میں 136.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ا سٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سال 2017ءکے لےے کمپنی کا بعداز ٹیکس خسارہ 2.29 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ سال 2016ءکے دوران کمپنی کو 0.97 ارب روپے کے بعداز ٹیکس خسارہ کا سامنا تھا،اس طرح سال 2016ءکے مقابلہ میں سال 2017ءکے دوران فوجی فوڈز کے بعداز ٹیکس خسارہ میں 136 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔