پاکستان کسٹمز کا عالمی دن منا یا گیا ۔

557

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 26جنوری کو پاکستان کسٹمز کا عالمی دن انتہائی پروقار انداز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی منا یا گیا ۔تقریب کا آغاز صبح 9بجکر 30منٹ پر پرچم کشائی سے کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر تھے ۔ گورنر سندھ نے پر چم کشائی سے پروگرام کا آغاز کیا ان کی معاونت چیف کسٹمز کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ منظور حسین میمن نے کی ۔اس موقع پر کسٹمز کے افسران اور جوانوں نے قومی ترانے پر سلامی پیش کی کسٹمز پبلک اسکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں کئی گولڈ میڈل جیتنے ولای مارشل آرٹس کی ٹیم کو اور دیگر کئی کستمز کی ٹیموں کو اچھی کارکردگی پر میڈل دیئے گئے ۔ اس موقع پر غیر ملکی سفارتکار مختلف محکموں نارکوٹکس کو سٹ گارڈ ، اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کسٹم کی کارکردگی کے بارے آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس کے افسران اور عملہ کی خدمات سے عوام کو آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سامان کی ترسیل روکنے ، ریونیو اکٹھا کرنے میں پاکستان کسٹم اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہا ہے۔ انہوں نے اس سال ورلڈ کسٹم ڈے کی تھیم “معاشی ترقی کے لئے محفوظ کاروباری ماحول” نہایت اہم ہے کیونکہ جب تک امن و امان نہیں ہوگا کسی بھی قسم کا کاروبار نہ فروغ پاسکتا اور نہ ہی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ انہوں اس ضمن میں کراچی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2013 اور آج کے کراچی کا تقابل اس چیز کو واضح کردیتا ہے کہ سرمایہ کاری اور صنعتوں کا پھیلا امن و امان پر منحصر ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں زیادہ موثر انداز میں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستان کسٹم کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو کئی نامور کھلاڑی دئیے جبکہ دیگر کھیلوں میں بھی پاکستان کسٹمز کی ٹیموں نے ماضی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گورنر سندھ نے مارشل آرٹس، ٹینس ، ہاکی ، فٹبال اور کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسٹمز کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران کو بھی شیلڈز دیں۔بعد ازاں دوپہر 3بجے ماڑی پور میں کسٹمز کالونی کے کھولے میدان میں بہت بڑی تعداد میں منشیات غیر ملکی شراب کی بوتلیں ، بیئر کے ڈبے اور ممنوعہ اشیاء تلف اور نذرآئش کی گیں ۔