فارن سروسز اتاشیوں ومشیروں کے وفد کا ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

122

راولپنڈی/ پشاور (آ ئی این پی) فارن سروسز اتاشیوں، مشیروں کے 24 رکنی وفد کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، وفد کو خیبر پختونخوا اور فاٹا میں سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور علاقے میں حالات کو معمول پر لانے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو فاٹا میں پاک فوج کی طرف سے کی گئیں ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ان ترقیاتی کاموں کے باعث قبائلی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ بریفنگ کے دوران ٹی ڈی پیز کی واپسی، فاٹا اصلاحات اور پاک افغان
بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ وفد نے خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن خیبر فور کی کامیابیوں اور پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔