پاکستان ریلویز نے صحافیوں کے رعائتی کارڈ کی مدت میں 15فروری 2018تک توسیع کردی ہے۔

274

پاکستان ریلویز نے صحافیوں کے رعائتی کارڈ کی مدت میں 15فروری 2018تک توسیع کردی ہے۔

یہ توسیع پنجاب میں صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈز نہ بننے کی وجہ سے صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی درخواست پر کی گئی ہے کہ ریلوے کے رعائتی کارڈوں کے اجراء کے لیے صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈز کی نقول کی فراہمی لازمی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز پاکستان ریلوے نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو مطلع کردیا ہے کہ گذشتہ برس جاری ہونے والے رعائتی کارڈز 15 فروری تک استعمال کئے جاسیکں گے

تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنزنے واضح کیا ہے کہ دیگر صوبوں کے صحافی اپنی درخواستیں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ارسال کرسکتے ہیں۔