ملک میں 58 ہزارسے زائد افراد کے پاس جعلی شناختی کارڈ کا انکشاف

414

وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں کم ازکم 58 ہزار 301 افراد کے پاس جعلی شناختی کارڈ ہیں۔

سینیٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ غیر ملکیوں کو بھی بڑی تعداد میں شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں دی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ پنجاب میں 17 ہزار 438، سندھ میں 13 ہزار 870 افراد کے پاس جعلی شناختی کارڈ نکل آئے۔

بلوچستان میں 11 ہزار 603 اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں 10 ہزار 200 افراد کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہوئے۔

چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد میں 816، فاٹا میں 3 ہزار 626افراد کے پاس بھی جعلی شناختی کارڈ ہیں۔

آزاد جموں کشمیر میں 702 اور گلگت بلستستان کے 46 افراد نے بھی جعلی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے 3 ہزار 640 غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے سینیٹ کو اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ نادرا کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز کی تصدیق کے بعد تمام کارڈز کو منسوخ کردیا جائے گا۔