نئی کاروباری کیٹیگری ”چیتے ہیلتھ کیئر“ کا آغاز ہو گیا

667

کراچی: موجودہ ای کامرس مارکیٹ کے فروغ کے لئے ہیلتھ کیئر Cheetay.pk کا اگلا ہدف ۔Cheetay.pk کے سی ای او احمد خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ایک ایسا شعبہ ہے جس کی ہم پیروی چاہتے ہیں کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد کو ادویات کی فوری طور پر ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام ادویات ڈاکٹری نسخہ کے بغیر خریدی جا سکتی ہیں اور زیادہ تر گھروں کے لئے ضروری اور اکثر خریدی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی بنیادی مصنوعات کے ساتھ کسی پریشانی کے بغیر صارفین کو بروقت ادویات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے۔ ادویات کی ڈیلیوری فارمیسی پر جانے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے صارفین کو اپنے گھر کی دہلیز پر زیادہ ضروری سہولت کی فراہمی کو آسان بناتی ہے کیونکہ کیونکہ تمام فارمیسیوں پر مناسب انونٹری موجود نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انونٹری کے مسائل کو متعدد وینڈرز کو اپنے پلیٹ فارم میں شامل کرنے سے حل کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرڈر کی ہسٹری برقرار رکھتے ہیں جو صارفین کو اپنی خریداری کے پیٹرن کو دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارم زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرڈر کی تکمیل فراہم کرتا ہے جو ہمارا نصب العین ہے اور یہ Cheetay.pk کو مسابقتی فائدہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اوور دی کاﺅنٹر میڈیکیشن جو ڈاکٹرز کے تجویز کردہ نسخہ کے بغیر حاصل کی جا سکتی ہیں، کی فراہمی کیلئے ہم نے متعدد وینڈرز کو آن بورڈ لیا ہے جن میں سی ایس ایچ فارمیسی، سپینسر فارمیسی، Sehat.com.pk، ہیلتھ آن لائن وغیرہ شامل ہیں جو ضروری ادویات فراہم کریں گے۔ Cheetay.pk کے کیٹیگری منیجر محسن خان نے کہا کہ طریقہ کار نہایت آسان ہے، ہمارے پاس کوئی اسٹاک یا انونٹری نہیں ہے، ہمارا ثانوی کردار دستیاب آپشنز فراہم کرتا ہے جس کے تحت جسے ادویات کی فوری طور پر ضرورت ہو، فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ایک نئی کیٹیگری کے ساتھ Cheetay ہیلتھ کیئر کی ایک الگ ویب سائیٹ ہے جس پر ادویات اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات کی تفصیلات ہیں۔ ڈلیوری اور لاجسٹکس کے ضمن میں یہاں دو آپشنز موجود ہیں جو صارف حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے آپشن کو ”ایکسپریس ڈلیوری“ کا نام دیا گیا ہے جس پر صارف آرڈر دینے کے بعد 90 منٹ کے اندر آرڈر کی وصولی کو یقینی بناتا ہے جبکہ دوسرے آپشن کو ”اکانومی ڈلیوری“ کا نام دیا گیا ہے جس کا ڈلیوری ٹائم فریم 24 سے 72 گھنٹے ہے۔ صارفین نہ صرف ادویات کے آرڈر کر سکتے ہیں بلکہ وہ وینڈرز کی جانب سے دیئے گئے گروزری آئٹمز، بے بی فارمولا، ہیلتھ اور بیوٹی مصنوعات وغیرہ کی دستیاب مصنوعات کے بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔ ویب سائیٹ کا آغاز 23 جنوری 2018ءسے ایک نئے برانڈ لاگو کے ساتھ کر دیا گیا ہے جس میں نہ صرف ادویات بلکہ گھریلو اشیاءسمیت بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کاروباری آپریشنز کو توسیع دینے کے علاوہ ہماری توجہ ای کامرس پلیٹ فارم کے فروغ پر ہے جہاں ہمارے صارفین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
OOO