سندھ حکومت نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

849

کراچی:سندھ حکومت نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایکسپورٹرز گندم کی برآمدات 31 جولائی 2018 تک مکمل کرنے کے پابند ہونگے۔ملک میں گندم کی وافر مقدار میں پیداوار کے سبب حکومت سندھ نے 5 لاکھ ٹن گندم کی برآمدات کا فیصلہ کیا ہے۔ گندم کی 70 فیصد برآمدات سمندری راستے جبکہ بقیہ زمینی راستے سے کی جائے گی۔ سمندری راستے سے گندم کی برآمدات پر 159 ڈالر فی ٹن مراعات اور زمینی راستے سے گندم کی برآمدات پر 120 ڈالر فی ٹن مراعات دی جائے گی۔حکام سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز گندم کی برآمدات پر معاہدے کرسکتے ہیں مگر برآمد کنندگان کو گندم کی برآمدات 31 جولائی 2018 تک مکمل کرنا ہوگی۔