وزیراعظم قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائیں ، ظفر علی شاہ

712

کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لےے تاجر برادری کو پرسکون ماحول کی ضرورت ہے ،سابق سینیٹر
بل کو قانونی شکل نہ دینے سے تاجر برادری میں مایوسی پھیل رہی ہے ، قانون کرایہ داری کے بغیر عدم تحفظ کا شکار ہیں، محمد نوید
اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) مسلم لیگ نون کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دورحکومت میں ہی اسلام آباد کے لےے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائیں تا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ظفر علی شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے لےے کرایہ داری کے نئے قانون کا نفاذ مقامی تاجر وں کا دیرینہ مطالبہ ہے جو ابھی تک پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے پچھلے دنوں اسلام آباد کی تقریبا تمام مارکیٹوں کے تاجر احتجاج پر اتر آئے تھے۔ لہذا انہو ں نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لےے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل جو عرصہ دراز سے قومی اسمبلی میں پڑا ہوا ہے اس کو جلد پارلیمنٹ سے پاس کرا کے وفاقی دارالحکومت میں نافذ کرے تا کہ تاجر برادری سکھ کا سانس لے سکے۔انہوںنے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لےے تاجر برادری کو پرسکون ماحول کی ضرورت ہے لیکن جب ان کی جبری بے دخلیاں ہو گی تو کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ لہذا ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لےے جلد از جلداسلام آباد میں کرایہ داری کا نیا قانون پاس کرا کے نافذ کیا جائے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید نے کہا کہ تمام ا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسلام آباد کے لےے ایک متوازن قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل تیار کیا گیا تھا جس کو کافی عرصہ پہلے قومی اسمبلی میں پیش گیا تھا لیکن ابھی تک اس بل کو قانونی شکل نہیں دی گئی جس سے تاجر برادری میں مایوسی پھیل رہی ہے کیونکہ وہ قانون کرایہ داری کے بغیر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت مزید کوئی تاخیر کےے قانون کرایہ داری کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس کرائے تا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری تحفظ و سکون کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ داری کا ترمیمی بل التوا کا شکار ہونے سے اسلام آباد کی تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی تھی لیکن وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی پر انہوں نے اپنا احتجاج موخر کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس اہم مسئلے پر کوئی مثبت پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دور اقتدار میں ہی قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے تا کہ اس اہم مسئلے کے حل ہونے سے تاجر برادری سکون و اطمینان کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کر سکے۔ انہوں نے اس اہم مسئلے کے حل کے لےے بھرپور حمایت کرنے پر سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے حکومت اس مسئلے کو اپنے دور میں ہی حل کرنے کی کوشش کرے گی۔