کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے راؤ انوارکو متنبہ کیاہے کہ بہتر ہے کہ وہ ازخو دگرفتار ی دے دیں اور عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے را انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے را ؤانوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ را ؤانوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے