لاہور، تحریک آزادی کشمیر اور قاضی حسین احمد سیمینار 3 فروری کو ہوگا

133

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام قومی سیمینار ’’تحریک آزادی کشمیر اور قاضی حسین احمدؒ ‘‘ 3 فروری بروز ہفتہ 3 بجے دن الحمرا ہال نمبر 2 مال روڈ لاہور میں ہوگا۔ سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کریں گے۔ قومی سیمینار میں چیئرمین سینیٹ محمد رضا ربانی، صدر کشمیر کمیٹی حکومت پاکستان مولانا فضل الرحمن، صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان، عبدالرشید ترابی اور خواجہ معین الدین کوریجہ ودیگر قومی رہنما شرکت کریں گے۔