قابض اسرائیلی فورسز نے ہسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی بند کردی

658

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئےفورسز نے کئی علاقوں میں ایندھن کی سپلائی معطل کردی، جس سے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی متاثر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت الہنون ہسپتال نے ایندھن کی کمی کے باعث میڈیکل سروسز کا سلسلہ روک دیا ،جبکہ مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نےمزید کہا کہ اس ہسپتال میں 60ہزار سے زائد لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے آپریشن کی بھی کئے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہےجس کی وجہ سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ علاقے میں بجلی بھی معطل کردی گئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیل نے اس علاقے میں قبضے کیلئے سال 2014 میں فوجی آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں2،200 فلسطینی شہید جبکہ 11،000 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔