صوابی میں فائرنگ سے تین خواجہ سرا زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

165

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع صوابی کے علاقہ یارحسین میں فائرنگ کے نتیجے میں تین خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ملزمان نے محفلموسیقی کے پروگرام میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ارشد عرف سلمیٰ تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے
مطابق تھانہ یارحسین میں بخت زادہ نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا وفا اور اسٹرابری کو مردان کمپلیکس ہسپتال کو منتقل کردیا گیا۔خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے صدر قمر نسیم کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ملزمان نے ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔