پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

190

پنسلوانیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس اسٹیشن پر 28 سالہ ملزم ٹموتھی نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہیں جن میں دو سگے بہن بھائی بھی تھے۔ہلاک شدگان کے خاندان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول سے سروس اسٹیشن پر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔